تربت جبری لاپتہ سعید کی عدم بازیابی کیخلاف سی پیک شاہراہ دوسرے روز بھی بند دھرنا جاری

 


کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت تجابان کے مقام پر  سعید احمد کی بازیابی  کیلے  اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے آج دوسرے دن بھی سی پیک شاہراہ کو بلاک رکھا جہاں دھرنا جاری ہے ۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سعید احمد جو لا کالج تربت میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو رواں مہینے پاکستانی فورسز نے دوران ڈیوٹی حراست بعد لاپتہ کیاتھا جو تاحال لاپتہ ہے ۔

انھوں نے کہاکہ گذشتہ دنوں لواحقین نے سی پیک ڈاہراہ  پر دھرنا دیا مگر مقامی انتظامیہ کی یقین دہانی پر لواحقین نے دھرنا موخر کردیا ،مگر چار دن گزرنے کے باوجود وہ بازیاب نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے  ایک بار پھر خواتین، بچے اور مرد اس احتجاج میں شامل ہیں جو شاہراہ پر بیٹھ کر سعید احمد کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مظاہرین نے تمام ٹرانسپورٹ اور مقامی مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ مشکلات سے بچنے کے لیے اس راستے پر سفر سے گریز کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post