نصیر آباد قومی شاہراہ پر ڈاکووں نے ناکہ لگا کر مسافر کو لوٹ لیا۔



ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد میں قومی شاہراہ پر ڈاکووں نے ناکہ لگا کر مسافر ویگنوں سمیت چھوٹی بڑی گاڑیوں سے لوٹ مار لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ کر فرار متاثرین کا شدید احتجاج قومی شاہراہ بلاک پولیس کے مطابق نوتال پولیس تھانے کی حدود قومی شاہراہ پر اٹھ مسلح افراد نے ناکہ لگا کر متعدد مسافر ویگنز چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فونز سمیت دیگر سامان بااسانی چھین کر فرار ہوگئے مشتعل افراد نے نوتال تھانے کے قریب احتجاجا قومی شاہراہ بلاک کر کے پولیس کے خلاف سحت نعرے بازی کی اور کہا کہ نصیراباد مین بدامنی عروج پر ہے دن دھاڑے ڈاکو ناکہ بندی کر کے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں پولیس غائب ہے انھوں نے اء جی پولیس بلوچستان سے اپیل کی نوتال میں ڈاکووں کی لوٹ مار کا نوٹس لیا جائے اور قومی شاہراہ بر مسافروں کے سفر کو محفوظ بنایا جائے

Post a Comment

Previous Post Next Post