کوئٹہ تفتان روڈ 7 دنوں سے کردگاپ کے مقام پر بند ،تاجروں کو کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے۔

 


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹریز کے سینئرنائب صدر و آل بلوچستان فریش فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کے صدر حاجی تاج محمد خان بڑیچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ تفتان روڈ تقریباً 7 دنوں سے کردگاپ کے مقام پر بند ہے جس کی وجہ تاجروں کو کروڑوں روپئے کا نقصان ہورہا ہے مگر حکومت کی جانب سے احتجاج کرنے والوں سے کوئی خاطر خواہ مذاکرات نہیں کئے گئے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حکومتی تاجر کش پالیسیوں کا تسلسل ہے ایک تو کاروبار نہیں ہے ہم بڑی مشکل سے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں تاجر فی گاڑی پر حکومت کو تقریباً 20 لاکھ روپئے ٹیکس دیتے ہیں اور لاکھوں روپے گاڑی کا کرایہ دیتے ہیں اس کے باوجود تاجروں کا کروڑوں روپئے کا نقصان ہورہا ہے اور حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی خاص طور پر فریش فروٹ اور فریش سبزیاں گل سڑ رہی ہیں تاجروں سمیت عوام بھی مشکلات کا شکار ہیں اس لئے ہم حکومت سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ خدارا کوئٹہ تفتان روڈ سمیت دیگر راستوں کو فوری طور پر کھولنے کے انتظامات کیئے جائیں اور احتجاج کرنے والوں کے ساتھ فوری طور پر کامیاب مزاکرات کیئے جائیں تاکہ بلوچستان جیسا پسماندہ صوبہ مزید تباہی سے بچ سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post