کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 14،15مارچ کو گرج چمک کیساتھ بارش ،پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

  



کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 14اور 15مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کے بعد 14اور 15مارچ کو کوئٹہ، زیارت ،چمن، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، چاغی ، نوشکی، بارکھان، ہرنائی، ژوب، شیرانی، خضدار ،قلعہ عبداللہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ درجہ حرارت میں بھی خشک موسم کی وجہ سے بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار اور پرسوں پیر کو لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post