کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان مستونگ لیویز تھانہ کھڈکوچہ شیرناب نواشار ایریاء میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 سالہ چرواہا غلام محی الدین ولد مدد خان قبیلہ محمد شی سکنہ نواشار شیرین آب موقع پر ھلاک ہوگیا ۔نعش ضروری کارروائی کےلیے ہسپتال منتقل کردیاگیا.
لیویز انتطامیہ نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے.
اس طرح تربت کے علاقے گیبںن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نعمت اللہ نامی شخص ھلاک ہوگیا ،تاہم واقعات کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
ادھر پنجگور کے علاقے دزناپ میں ایک شخص کی نعش ملی ہے جس کی شناخت مہران کے نام سے ہوا ہے ۔
علاوہ ازیں دکی میں گلا خان سلیمان خیل نامی شخص گنج منڈی کے مقام پر موٹر سائیکل سے گر کر چل بسا ہے ۔
وہ ظفر سلیمان خیل کے بھائی جبکہ ڈاکٹر علی خان سلیمان خیل کے بھتیجے تھے جنازہ 4 بجے عید گاہ قبرستان دکی میں ادا کی جائیگی۔
دریں اثناء مستونگ، کلی بچہ آباد میں دو گروپوں میں پرتشدد تصادم کے نتیجے میں 4 افراد محمد ابراہیم دھوار،محمد نذر دھوار،شہزاد احمد دھوار اورسمیر احمد دھوارنامی افراد زخمی ہوگئے ، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔