مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مستونگ قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کی دھرنا نویں دن گرگاپ کے مقام پر جاری رہا ۔
آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بی وائی سی کے مرکزی رہنما کامریڈ بیبرگ بلوچ و دیگر نے شرکت کر کے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔
اس موقع پر دھرنے سے ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ ، بیبرگ بلوچ ، لاپتہ افراد کے لواحقین نے بھی خطاب کیا۔جبکہ بی وائی سی مستونگ کے زون کے عہدیداران و کارکنان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔