سعید احمد کی بازیابی تک روڑ سی پیک روڑ بند رہے گی اور آج رات تک بازیاب نہیں ہوئے تو کل یعنی 12 مارچ لاکالج تربت کی گیٹ کے سامنے بھی دھرنا دیں گے. لواحقین

 


تربت ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت  لاکالج سے جبری گمشدہ سعید احمد ولد نیک بخت کی لواحقین نے آج دوبارہ تجابان کرکی کے مقام پر سی پیک روٹ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ  ضلعی اسٹنٹ کمشنر محمد جان نے لواحقین سے دو دن کا وعدہ کیا تھا کے سعید احمد کو دو دن کے اندر باحفاطت بازیاب کیا جائے گا جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے آج وعدے کا چوتھا دن ہے سعید احمد کی تاحال کوئی خبر نہیں ہے.

انھوں نے کہاکہ سعید احمد ولد نیک بخت  5مارچ شام چھ بجے دوران ڈیوٹی لاکالج تربت سے اغوا ہوئے تھے.  اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سعید احمد کی بازیابی تک روڑ سی پیک روڑ بند رہے گی اور آج رات تک بازیاب نہیں ہوئے تو کل یعنی 12 مارچ لاکالج تربت کی گیٹ کے سامنے بھی دھرنا دیں گے.

Post a Comment

Previous Post Next Post