ڈیرہ بگٹی فورسز پر حملے میں چار اہلکار ھلاک چھ زخمی کردیئے ہیں ۔بی آر اے

 



ڈیرہ بگٹی ( پریس ریلیز ) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان، سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے سر لوپ میں پاکستانی فوج کے ایک دستے نے عام آبادیوں میں جارحیت کے ارادے سے داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں بی آر اے کے سرمچاروں نے مولی کے مقام پر گھات لگا کر نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاہے کہ کئی گھنٹوں تک پاکستانی فوج کے اہلکاروں سے جھڑپیں جاری رہیں، جس کے نتیجے میں چار اہلکار موقع پر ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

سرباز بلوچ نے کہاہے کہ فورسز کے عام آبادیوں پر حملے کو بھرپور مزاحمت کے بعد پسپا کر دیا گیا اور پاکستانی فوج کے اہلکار بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post