نال ( نامہ نگار ) بلوچ یکجہتی کمیٹی جھالاوان ریجن نال کی جانب سے نال میں شاہ جان بلوچ کے قتل، ناصر کریم بلوچ پر فائرنگ، اور چیئرمین زاہد بلوچ کی جبری گمشدگی کے 11 سال مکمل ہونے پر 18 مارچ کو دوپہر دو بجے المدینہ ہوٹل سے مین چوک نال تک ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔ ہم جھالاوان اور بلخصوص نال کے عام عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس احتجاجی ریلی میں شرکت کر کے ریاست کی طرف سے جاری جبر اور تشدد کے خلاف بھر پور آواز بلند کریں۔