قلات بلوچ نسل کشی کیخلاف بلوچ یوتھ فورم کمیٹی نے ریلی نکالی مظاہرہ کیا گیا

 


قلات ( نامہ نگار )بلوچستان میں بلوچ عوام کی جاری نسل کشی کے خلاف آج قلات میں بلوچ یوتھ کمیٹی قلات زون کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل میں حالیہ اضافہ تشویشناک ہے۔

انھوں نے ریلی کے شرکا کا شکریہ ادا انھوں نے خوف کی فضا پیدا کرنے کے لیے نیٹ ورک اور انٹرنیٹ بند کرکے اختلاف رائے کو دبانے کی ریاستی کوششوں کے باوجود، قلات کے لوگوں نے لچک کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے ثابت کیا کہ ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں، وہ بلوچ عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور منظم جبر کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

انھوں نے کہاکہ ہم بلوچستان کے تمام لوگوں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پورے خطے میں جاری احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور انصاف کی جنگ میں متحد ہو جائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post