ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم رکن میر ایوب عالم ملازئی کو ہلاک کرکے اسلحہ ضبط کرلیا۔ بی ایل ایف


واشک ( پریس ریلیز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 فروری 2025 کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے سلام بیک میں ریاستی سرپرستی میں سرگرم ڈیتھ اسکواڈ کے ایک اہم رکن میر ایوب عالم ملازئی کو ہلاک کر کے اس کا اسلحہ قبضے میں لے لیا۔


انہوں نے کہا ہے کہ ایوب ملازئی کئی سالوں سے ریاستی پیرول پرتھا۔ وہ محب وطن بلوچوں کے اغوا اور جبری گمشدگیوں جیسے بلوچ مخالف سرگرمیوں  میں ملوث تھا۔


  بیان میں کہا گیا ہے کہ ایوب ملازئی بڑے عرصہ سے ڈیتھ اسکواڈ کے ایک اور اہم رکن شاہد ملازئی کے ساتھ مل کر علاقے میں بلوچ دشمن ریاستی آپریشنز کی منصوبہ بندی اور انجام دہی میں اہم اور مرکزی کردار ادا کرتا رہا۔ وہ علاقے میں ڈیتھ اسکواڈ کے مسلح کارروائیوں کی قیادت کرتا تھا اور بلوچ سرمچاروں کے خلاف کام کرنے کے لیے علاقے کے معزز لوگوں کو بلیک میل اور ہراساں بھی کیا کرتا تھا۔


 ترجمان نے کہا ہے کہ شاہد ملازئی اور ایوب ملازئی کے درمیان اختلافات کے بعد ریاستی اداروں نے ایوب ملازئی کو بلوچ تحریک کے خلاف الگ اپنا مسلح گروہ منظم کرنے کی ذمہ داری سونپی اور اس کی سربراہی میں یہ گروہ خاران اور واشک سمیت ارد گرد کے علاقوں میں اپنا نیٹ ورک پھیلا رہا تھا۔ 


انہوں نے کہا ہے کہ بی ایل ایف کی انٹیلی جنس ٹیم ان پر کڑی نظر رکھی ہوئی تھی اور کاروائی سے قبل اس بات کو یقینی بنایا گیا تھا کہ حملے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت کسی دوسرے فرد کو نقصان نہ پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بی ایل ایف بلوچ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ ایوب ملازئی جیسے بلوچ دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال ہونے کے بجائے ان جیسے عناصر کی شناخت میں سرمچاروں کا ساتھ دیں اور بلوچ معاشرے میں قومی غداروں، منشیات فروشوں، چوروں اور لینڈ مافیا جیسے شرپسند عناصر کو ختم کرنے میں اپنی قومی ذمہ داری پورا کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post