کراچی ( ویب ڈیسک ) سندھ کراچی کے علاقے لیاری میں آج صبح پاکستانی فورسز نے خضدار کے علاقے گریشک سے تعلق رکھنے والے نوجوان صابر ولد علی دوست کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، فورسز نے انہیں بلاجواز حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جہاں ان کی حالت اور موجودگی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
صابر کے لواحقین نے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں قانونی طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔