خاران پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت جاری، بولان میں ڈرون طیاروں کی پروازیں

 


خاران,بولان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خاران کے علاقے سرگردان میں پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت جاری ہے، جہاں فورسز نے مختلف علاقے میں چھاپے مار کر مقامی آبادی کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، فورسز گھروں میں زبردستی گھس کر تلاشی لے رہی ہے، جبکہ عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جبکہ خواتین اور بچوں کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے، تاہم، تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بولان کے مختلف علاقوں پیر غائب، کھجوری، بی بی نانی اور آس پاس کے مقامات پر آج صبح سے ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، کچھ دیر قبل کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں، تاہم ابھی تک ان کی نوعیت اور ہدف کے بارے میں کوئی واضح تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post