تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع کیچ کے علاقہ بہمن سے 5 فروری 2025 کو جبری لاپتہ کیے گئے راحیل علی محمد اور ان کے بھائی روشن علی محمد 27 فروری 2025 کی رات بازیاب ہو کر صحیح سلامت گھر پہنچ گئے جس کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی ہے، جبکہ ان کے ساتھ لاپتہ کیے گئے ایک نوجوان آدم غلام جان بھی آج ہی بازیاب ہواتھا ، تاہم ابھی تک تین نوجوان بازیاب نہیں کیے گئے ہیں جو ان کے ساتھ لاپتہ کیے گئے تھے۔
آپ کو علم ہے ان کی جبری گمشدگی اور عدم بازیابی کے خلاف 23 فروری 2025 کو ان کے اہل خانہ نے دیگر لاپتہ فیملیز کے ہمراہ جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پر M8 شاہراہ بند کرکے دھرنا دیا تھا جہان اسسٹنٹ کمشنر تربت نے ان کے ساتھ مزاکرات کرکے لاپتہ افراد کے بازیابی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ تاہم ابھی تک نعیم بشیر، نعمان رفیق اور وسیم امام تاحال لاپتہ ہیں۔