تربت ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر مامور قابض فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

 


تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 فروری کی سہ پہر 3:40 پر، بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر قابض فورسز کی چیک پوسٹ پر گرینیڈ لانچر سے حملہ کیا۔

  انہوں نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے یہ حملہ اس وقت کیا جب دشمن فوج کے اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔  قابض فوج نے روایتی طرز عمل اپناتے ہوئے عام آبادی پر گولیاں برسائیں۔

  ترجمان نے کہا ہے کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور عوام سے درخواست ہے کہ وہ جھڑپ کے دوران دشمن کے ردعمل کو جان کر اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post