خاران ریڈ زون میں دھرنا چھٹے روز بھی جاری ، پہیہ جام ،بازار کو بند رکھا گیا

 


خاران (مانیٹرنگ ڈیسک)خاران قابض پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار دو سگے بھائیوں مبارک علی اور حضرت علی سیاہ پاد کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کی جانب سے ریڈ زون خاران میں  دھرنا آج چھٹے روز جاری ہے۔
جاری دھرنے کو  بلوچ یکجہتی کمیٹی اور علاقے کے تمام مکاتب فکر بشمول سیاپاد قومی اتحاد، تاجر و وکلا برادری، زمیندار ایکشن کمیٹی، سیاسی و سماجی طبقوں کی حمایت حاصل ہے۔
دوسری جانب لواحقین کی اپیل پر شہر میں شٹرڈاون، ہڑتال اور پہیہ جام ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post