پسنی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کی تعداد 7 ہوگئی

 


گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی میں گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے مختلف گھروں میں گھس کر کئی افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔ جن میں سے مزید 5افراد کی شناخت ہوگئی ہے ۔
جن میں وارڈ نمبر پانچ،اور چھ کے رہائشی ساجد سوالی، فیصل صوالی، احمد رضا خان، سلیم رضا، اور علی شامل ہیں۔
جبکہ اس سے پہلے مقبول اکرم اور نصیب ولی کے نام سامنے آگئے تھے ۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستانی فوج نے چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post