مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع مستونگ سے قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ظہوراحمد سمالانی کامیاب مذاکرات کے بعد بازیاب ہوگئے دو دنوں سے جاری دھرنا ختم شاہراہ کھول دیاگیا ۔
آپ کو علم ہے مظاہرین نے مستونگ مقامی ہوٹل کے مقام سے شاہراہ کو پچھلے دو دن جبکہ قلات مڈوے اور لکپاس کے مقام سے کوئٹہ تفتان شاہراہ کو بدھ کے روز بلاک کردیا تھا ۔دوسری جانب جمعرات کے روز مچھ سے کوئٹہ سبی شاہراہ کو بلاک اور کوئٹہ عالمو چوک پر دھرنا دینے کا اعلان کردیاتھا ۔