پنچگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع پنجگور کے علاقہ سریکوران میں گزشتہ شام دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے عبدالحکیم نامی شخص کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کرکے قیمتی اشیاء لوٹ لینے کے بعد ان کے 15 سالہ بیٹے نصیب اللہ کو گاڑی میں ڈال کر اغوا کرکے لے گئے۔
،جس کے بعد نوجوان بارے کوئی معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں کس حال میں ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے سرکاری کارندوں نے نوجوان کو اغوا کرلیاہے جو ایک صرف اور اے ایکس او میں سوار تھے ۔
علاوہ ازیں پاکستانی فورسز ہاتھوں 5 فروری 2025 تربت بہمن سے جبری لاپتہ ہونے والا آدم غلام جان آج بازیاب ہو کر صحیح سلامت گھر پہنچ گیا ہے ۔
آپ کو علم ہے 23 فروری 2025 آدم غلام جان ، نعیم بشیر، راحیل علی محمد ، روشن علی محمد ، نعمان رفیق اور وسیم امام کی عدم بازیابی کیخلاف ڈی بلوچ ایم ایٹ شاہراہ بند کر کے اختجاج کیا گیا تھا
بعد میں اے سی کیچ محمد جان سے مزاکرات تین دن کی مہلت پر شاہراہ کھول دیاگیا۔