اوتھل ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان اورتھل کوسٹل ہائی وے پر گوادر سے کراچی اور کراچی سے گوادر جانے والی دو مسافر بسوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں 3 افراد ھلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اوتھل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔