تربت معروف گلوکار استاد عارف بلوچ کی رہائشگاہ پر فائرنگ

 


تربت ( ویب ڈیسک ( ضلع کیچ  کے علاقے تربت  کوشقلات میں بلوچی زبان کے معروف گلوکار، استاد عارف بلوچ کی رہائشگاہ پر نامعلوم گاڑی سواروں نے فائرنگ کی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

استاد عارف بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ ان کے مطابق حملہ آوروں نے نہ صرف فائرنگ کی بلکہ گالم گلوچ بھی کی۔ گلوکار نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔


مقامی افراد نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنکاروں اور ادیبوں کو اس طرح ہراساں کرنا آزادیِ اظہار پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post