گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گوادر کے علاقے پسنی سے گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق پسنی کے وارڈ نمبر 6 سے نصیب سوالی اور مقبول اکرم نامی دو نوجوانوں کو ان کے گھروں سے فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔