تربت مسلح افراد کی رہائشی کواٹر پر حملہ دو افراد ھلاک ایک کو زخمی ،بلیدہ میں ایک شخص قتل

 


کیچ ( ویب ڈیسک ) ضلع کیچ کے مرکزی شہری تربت میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک  ایک زخمی ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق تربت  شہر کے اسٹار پلس مارکیٹ کے پیچھے رہائشی کوارٹر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمیوں کی شناخت سانگھڑ صوبہ سندھ سے کی گئی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشیں اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا۔

علاوہ ازیں  کیچ کے علاقے بلیدہ میناز میں رات گئے  نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حیات نامی شخص کو قتل  کردیا۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post