قلات ،مستونگ روڈ حادثات دو بھائیوں سمیت 6 افراد ھلاک

 


قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قلات سنگداس کے قریب ٹوڈی کار اورٹریلر گاڑی میں تصادم ،جس کے نتیجے میں4افراد ھلاک ہوگئے۔

قلات پولیس کا کہنا ہے کہ قلات روڈ حادثے میں جانبحق  ایک شخص کی شناخت شفیق الرحمن ولد حاجی سیف الرحمن سے ہوا ہے لیکن اسکے ورثاء نہیں مل رہے ہیں ۔
دوسری جانب  مستونگ کوہ نور ہوٹل دتو موڑ پر تیز رفتاری ہلکی بارش میں پھسلن کے باعث وش Vish گاڑی روڈ سے نیچے اترکر گرگئی۔ جس کے نتیجے میں  پشین کربلاء کے رہائشی دو سگے بھائی سید حبیب اللہ سید محب اللہ جان کی بازی ہارگئے۔

پولیس انتطامیہ موقع پو پہنچ ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post