کیچ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین نے دھرنا تین دن کیلے موخر کردیا ،کامریڈ وسیم سفر

 


کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی  شہر تربت کے علاقے بہمن سے لاپتہ کیے گئے چار نوجوانوں کے اہل خانہ نے جدگال ڈن پر دھرنا دے کر M8 شاہراہ کو بلاک کردیا تھا ،اسسٹنٹ  کمشنر محمد جان بلوچ اور دیگر انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد تین دن کیلے موخر کردیا گیا ۔
یہ بات دھرنا کمیٹی کے رہنما سماجی سرگرم کارکن کامریڈ وسیم سفر نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 5 فروری 2025 کو بہمن سے لاپتہ کیے گئے راحیل علی محمد، روشن علی محمد نعیم بشیر اور آدم بلوچ  اور 14 جولائی 2020 کو لاپتہ ہونے والے لیویز اہلکار وسیم امام کے اہل خانہ نے طویل گمشدگی کے ردعمل میں آج اتوار کو M8 شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کو بلاک کردیا تھا ۔ جس کے بعد کیچ انتظامیہ دھرنا گاہ آکر یقین دلایا کہ انھیں تین دن کی مہلت دی جائے وہ  ان لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے ہرممکن کوشش کریں گے ۔ جس کے بعد اعلان کرتے ہیں کہ ڈی بلوچ چوک پر جاری دھرنے کو تین دن کیلے ختم کیا جاتاہے ،اگر تین دن بعد حوصلہ افزا پیش رفت نہیں ہوا تو وہ آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔






Post a Comment

Previous Post Next Post