سوراب ،زہری ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خضدار زہری میں 9 جنوری کو لاپتہ ہونے ولے جہانزیب لوٹانی کی بازیابی کیلے شہر بازار میں احتجاجا دکانیں کاروباری مراکز جبکہ سوراب کے مقام پر کراچی شال ،سی پیک شاہرائیں بمد کردی گئی ہیں ۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی سوراب زون نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیاہے ۔
دوسری جانب
ترجمان بلوچ یکجہتی کمیٹی سوراب زون نے جاری بیان میں کہاہے کہ بی وائی سی سوراب میں جاری احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ جہانزیب بلوچ کو 11 جنوری 2025 کو خضدار کے علاقے زہری سے لاپتہ کر دیا گیا۔ جہانزیب بلوچ کی فیملی نے اس واقعے کے خلاف احتجاجاً سوراب سی پیک روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے، اور اس واقعے کے خلاف آج زہری بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی سوراب زون اس احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے اور سوراب کے باشعور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ جہانزیب بلوچ کی فیملی کے ساتھ دے اور دھرنا گاہ پہنچ کر اپنی آواز بلند کریں۔