پسنی تین بھائیوں کی پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کیخلاف شاہراہ بلاک

 


پسنی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے پبلیکیشن سیکرٹری وحید مجید اور انکے دیگر دو
بھائیوں کی عدم بازیابی کے خلاف بی این پی اور انکے اہلخانہ  کی طرف سے پسنی زیرو پوائنٹ کے مقام پر کراچی گوادر شاہراہ بند کردیا گیا ۔

بی این پی اور فیملی کی طرف سے تمام ٹرنسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیاں نہ نکالیں اور سفر سے گریز کریں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وحید مجید کو گذشتہ ہفتے انکے تین بھائیوں سمیت انکے گھر سے اٹھاکر لاپتہ کیا گیا، بعد ازاں ایک بھائی بازیاب ہوگیا جبکہ وحید مجید سمیت دیگر دو بھائی تاحال لاپتہ ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post