واشک ( ویب ڈیسک ) بلوچستان ضلع واشک کے تحصیل بسیمہ کے علاقہ پتک کے مقام پر تین کار گاڑیوں میں روڈ ٹوٹنے کے سبب آپس میں ٹکرانے سے تصادم ہوا جس کے باعث ایرانی پیٹرول سے لوڈ گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ،دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے تینوں گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ لگنے کے باعث گاڑیوں میں سوار پانچ افراد موقع پر جھلس کر ھلاک ہوگئے۔ جھلسی نعشیں سول ہسپتال منتقل کردیئے گئے ،ھلاک ہونے والوں کا تعلق مستونگ اور شال سے بتیا جاریاہے۔