تربت ، کوئٹہ خاران ، میں پاکستانی فورسز پر حملے، دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں

 


تربت: کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے میری کلف میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، تاہم نقصانات کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔

دوسری جانب کوئٹہ کے جان محمد روڈ پر ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔

تاہم دونوں حملوں کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔

خاران اطلاعات کے مطابق آج مسلح افراد نے ضلع خاران میں زیر تعمیر کلان پل کا کام زبردستی بند کروایا اور موقع پر موجود تمام تعمیراتی سامان کو نذر آتش کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تاہم تاحال واقعے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post