کیچ پنجگور کے دو رہائشی بھائی لاپتہ ،دکی سے ایک شخص اغواء



کیچ ،دکی ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ سے ہوشاپ سے پاکستانی فورسز نے پنجگور کے دو رہائشی بھائیوں شاہنواز اور عبدالخالق پسران حاجی اللہ بخش سکنہ پنجگور پروم کو حراست میں لیکر بعد ازاں لاپتہ کردیا ۔

علاوہ ازیں دکی شہر سے 12 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ناناصاحب زیارت شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ دوران میونسپل کمیٹی دکی کے ممبر اور قبائلی رہنماہ حافظ اللہ داد لونی کو اغواء کرکے جھالار پہاڑ کی طرف لے گئے ۔

مقامی انتظامیہ واقع کی تفتیش کر رہی ہے ۔




Post a Comment

Previous Post Next Post