کوئٹہ شعبان میں مارے جانے والے دو افراد کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوگئی،آواران سے لاپتہ شخص کی نعش برآمد

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگار ) شال میں پاکستانی فورسز ہاتھوں مارے جانے والے چار افراد میں سے دو کی شناخت ہوگئی ۔ بتایا جارہے کہ گزشتہ روز ملنے والےمسخ شدہ نعشوں میں سے دو نعش سوراب گدر کے دو رہائشی حافظ محمد طاہر ولد مرحوم حافظ محمد اکبر ہارونی، زبیر احمد  ہارونی ولد عبدالصمد ہارونی کے ہیں، جنھیں  گزشتہ روز جعلی مقابلے میں دیگر چار افراد کے ساتھ قتل کرکے ویرانے میں پھینک دیا گیا تھا ۔بتایا جارہاکہ مذکورہ افراد کو پاکستانی فورسز نے گزشتہ سال نومبر میں حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا ۔


علاوہ ازیں آواران  سے پاکستانی فورسز ہاتھوں دو ماہ قبل آواران بازار سے  جبری لاپتہ ہونے والے شخص کی نعش ملی ہے ۔جس کی شناخت  حمیداللہ سکنہ اورناچ  کے نام سے ہواہے ۔ جبکہ ملنے والے  شناختی کارڈ میں 

نام نور جان ولد خان محمد لکھا ہواہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post