پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک) آج نوک آباد تسپ پنجگور کے علاقے میں دن دہاڑے دوپہر دو بجے سے لیکر سہ پہر تین بجے تک ڈکیتیوں کا راج رہا ،مظاہرین کے مطابق ڈکیت دن دھاڑے ماسٹر وزیر احمد ولد حاجی محمد یوسف اور اسکے بھائیوں کے گھروں میں بندوق کے زور پر گجس کر کثیر تعداد میں پیسے،قیمتی اشیاء اور جواہرات لیکر عورتوں کی مار پیٹ کر کے سکون کے ساتھ فرار ہوگئے مگر چارہ تسپ پنچی کے SHO خرگوش کی طرح غفلت کی نیند میں سوتے ر ہے ۔
انھوں نے کہاکہ جب سے یہ SHO تسپ کے علاقے میں آیا ہوا ہے آئے دن ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتیں پیش آرہی ہیں اور یہ ڈکیتی کی تیسری واردات ہے لیکن SHO ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے اور اپنے گھر میں بیٹھ کر اپنے محرر اور منشی کو فون کے ذریعے سے علاقے کے حالات کے بارے میں معلومات لیتا ہے کہ حالات کیسے ہیں۔
مظاہرین نے کہاکہ افسوس کا مقام یہ کہ ایس ایچ او کی غیر ذمہداری اپنی جگہ حیرت یہ کہ اس سنگین مسئلہ پر نہ ڈپٹی کمشنر جوکہ علاقہ کے سربراہ ہیں ایکشن لے رہاہے نہ ہی ایس پی کو اپنی ذمہداریاں یاد ہیں ۔