کوہلو(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند کے علاقے منجھرہ میں رات گئے نامعلوم افراد نے لیویز چوکی سعید آباد کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر تباہ ہو گئی آگ کی شدت سے لیویز چوکی کا تمام سامان اور خیمہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔
علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ۔
اطلاعات کے مطابق کے مسلح افراد نے گزشتہ رات کو گورکوپ میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا، جبکہ حملے کے وقت متعدد دھماکوں سمیت شدید فائرنگ کی آواز سنائی گئی۔
حملے کے بعد فورسز نے آبادی پر متعدد ماٹر گولے فائر کیے تاہم کسی قسم کی نقصان کی اطلاع ہے۔
حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔