آواران ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع آواران کے علاقہ مالار میں پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری دوسری جانب فورسز کو نشانہ بنایا گیا ۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کو مسلح افراد نے مالار وہلی کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا ،جب وہ وہلی ندی میں فوج کشی کی غرض سے مالارکے پہاڑی علاقوں ندی نالوں میں داخل ہورہے تھے۔
بتایا جارہاہے کہ فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا ہے ۔تاہم حملے کی ذمہداری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔