کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے بہمن سے لاپتہ کیے گئے چار نوجوانوں کے اہل خانہ نے جدگال ڈن پر دھرنا دے کر M8 شاہراہ کو بلاک کردیا۔
بتایا جارہاہے کہ بہمن سے لاپتہ کیے گئے راحیل علی محمد، روشن علی محمد
نعیم بشیر اور آدم بلوچ کے اہل خانہ نے طویل گمشدگی کے ردعمل میں آج اتوار کو M8 شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کو بلاک کردیا ہے۔
اہل خانہ کے کا کہنا ہے ان چاروں نوجوانوں کو رات کی تاریکی میں گھروں سے أٹھا کر جبری لاپتہ کیا گیا جن کے بارے میں ہمیں کوئی معلومات نہیں دی جارہی ہیں۔
انھوں نے کہاکہ اس سے قبل ہم نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی اور احتجاج بھی کیا مگر انہیں منظر عام پر نہیں لایا گیا۔
مظاہرین نے کہا کہ وہ اس وقت تک سڑک نہیں کھولیں گے جب تک انکے چاروں لاپتہ نوجوانوں کو بازیاب نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ اگر چاروں نوجوان بازیاب نہیں کیے گئے تو ہم شہر بازار بند کرکے ہڑتال کریں گے۔