پسنی اور تربت سے تین بھائیوں سمیت 4 افراد بازیاب



پسنی ،تربت ( ویب  ڈیسک ) بلوچستان پسنی سے لاپتہ بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے پبلیکیشن سیکرٹری وحید مجید سمیت ان کے بھائی حفیظ مجید اور ندیم مجید بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔

آپ کو علم ہے بی این پی نے جمعہ کے روز انکے جبری گمشدگی خلاف ،اور بازیابی کیلے گوادر  کراچی ، مکران شاہراہ کو احتجاجاً بند کرکے انکی بازیابی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز مسلح افراد کے ہاتھوں تربت ڈنک سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر زرین بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں ، جنھیں ان کے کلینک سے نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post