تمپ: مسلح ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی فائرنگ سے نوجوان کریم بلوچ جاںبحق

 


کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک )تمپ کے علاقے کوہاڈ میں پاکستانی فوج کے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی فائرنگ سے نوجوان کریم بخش موقع پر جاںبحق ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق کریم بخش ولد منظور تمپ کے علاقے گومازی کا رہائشی ہے جسے آج مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ کریم گاڑی میں سوار تھا جنہیں کوہاڈ کے مقام پر نشانہ بناکر قتل کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق قاتلوں کا تعلق سرکاری حمایت مسلح گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔

یاد رہے کہ تین دن قبل مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کریم بخش کے قریبی رشتہ دار معراج کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post