حب ( مانیٹرنگ ڈیسک )
پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ دو بھائیوں جنید حمید یاسر حمید، چاکر بگٹی، اور نوروز اسلام کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف بھوانی کے مقام پر کراچی ،شال ،گوادر مرکزی شاہراہ کو دوسرے روز بھی ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کررکھا ہے ،جس کے باعث بلوچستان کا سندھ دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ کٹ گیا ہے ۔
لواحقین نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان لاپتہ افراد کو فوری طور پر منظرعام پر لایا جائے اور جبری گمشدگی کے اس غیر انسانی عمل کو روکا جائے۔