کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ علاقے تربت اور بلیدہ میں پاکستانی فورسز چوکی پر حملہ کیا گیا اور راشن لوٹ لی گئی ۔
بتایا جارہاہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے تربت کے علاقے آبسر شہید حیات چوک پر قائم پاکستانی فورسز چوکی پر حملہ کرکے اسے نشانہ بنایا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت فائرنگ کی شدید آوازیں سنیں گئی ۔
حملے کی ذمہداری بی ایل ایف نے قبول کی ہے ۔
دوسری جانب بلیدہ کے علاقے گردانک میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے لیے راشن لیجانے والی گاڑی کو روک کر راشن چھین لیا۔
کاروائی کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں ایسی کاروائیوں کی ذمہداریاں قبول کرتے آئے ہیں ۔