مند قابض پاکستانی فوجی چیک پوسٹ اور قافلے پر حملوں میں 17 اہلکاروں کو ہلاک کرکے اسلحہ قبضے میں لیے۔ بی ایل ایف

 


کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 15 فروری شام 6 بجے کیچ کے علاقے مند میں دریا چم متسنگ اور سہریں کوہ کے درمیان واقع قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 11 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ سرمچاروں نے چوکی پر مکمل قبضہ کرکے اہلکاروں کا اسلحہ و دیگر جنگی ساز و سامان اپنے قبضے میں لے لیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے چوکی پہ مامور فوجی اہلکاروں کی مدد کے لئے آنے والے 11 گاڑیوں کے فوجی قافلے کو گھات لگا کر 40 منٹ تک شدید حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مزید 6 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ سرمچاروں نے حملوں کے دوران دو سرویلنس کیمرے اور ایک ڈرون کیمرے کو بھی تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اس حملے کی مکمل ویڈیو فوٹیج جلد بی ایل ایف کے میڈیا سیل آشوب پر جاری کیا جائے گا۔

بیان کے آخر میں کہا ہے کہ بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج کے انخلاء تک اپنے شدید حملے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post