نال (مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خضدار نال ڈاٹ کراس کے مقام پر گریشہ کے رہائشی ،گزشتہ روز الصبح کراچی لیاری سے قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ صابر بلوچ ولد علی دوست کی باحفاظت بازیابی کیلےاور جبری گمشدگی کے خلاف سی پیک شاہراہ کو ان کے اہلخانہ نے دھرنا دے کر ہرقسم کی ٹریفک کیلے بند کردیاہے ۔ جس کے باعث سی پیک شاہراہ ہر قسم کی آمد و رفت کیلے معطل ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نال زون نے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں احتجاج میں شرکت کریں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صابر بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ روکا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔