کیچ پاکستانی فورسز نے بچے کو جبری لاپتہ کردیا ،لاپتہ شخص بازیاب ہوگیا

 


کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ضلع کیچ گومازی میں پاکستانی  فورسز نے چھاپہ مار کر دو چھوٹے بچوں کو رات گئے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ دونوں بچے کھیت میں کام کرنے والے  اپنے بھائیوں کیلے کھانا پہنچانے کے بعد واپس اپنے گھر آرہے تھے کہ انھیں راستے میں حراست میں لے لیا ۔

بتایا جارہاہے کہ فورسز نے شاھو ولد حبیب کو جبری لاپتہ کردیا  ،مگر آصف نامی بچے کو چھوڑ دیاگیا ہے  ۔

دوسری جانب کیچ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں
7 دسمبر 2024کو نگور باہوٹ چاٹ سے جبری لاپتہ ہونے والے وارث  ابراہیم اور گلاب بوهیر نامی  دو افراد لاپتہ ہوئے تھے ،گلاب بازیاب ہوا ہے جبکہ وارث تاحال لاپتہ ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post