قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے قلات شہر کے قریب پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ۔
علاقائی ذرائع کےمطابق پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک ٹرک گاڑی کو سڑک کے کنارہ نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔ اورفورسز کو بم حملے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ شہر کی جانب آرہے تھے۔
دھماکے میں نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کیے ہیں۔نہ ہی کسی نے ذمہداری ابتک قبول کی ہے ۔