کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے ترجمان کے مطابق امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے 25 جنوری 2025 کو دالبندین میں ہونے والے جلسہ عام کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ،اور مولانا عبد الواسع نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے بلوچ بیلٹ سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ اس جلسہ عام میں بطور بلوچ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔
آپ کو علم ہےرواں سال خیبر ایجنسی میں پختون جرگہ منعقد ہوا تھا جہاں جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخواہ نے جرگے کی حمایت کرکے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت بھی کی تھی ، اسی تناسب سے مولانا عبد الواسع نے بلوچ یک جہتی کمیٹی کے جلسے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور بلوچ علماء کو حکم دیا کہ وہ اس جلسہ عام میں شرکت کرکے بلوچ دوستی کا ثبوت دیں۔