کوئٹہ ،جیل روڈ پر فائرنگ ، پولیس کانسٹیبل ھلاک ،ڈھاڈر کار کی ٹکر سے ایک شخص ھلاک دوسرا زخمی

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے مرکزی شہر شال  کے علاقے جیل روڈ پر نامعلوم
مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سے پولیس کانسٹیبل کو قتل
کر دیا ۔ پولیس کے مطابق شال کے علاقے جیل روڈ پر
نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے آر آر جی کے کا نسٹیبل
محبوب شاہ کو قتل کر د یا اور موقع سے فرار ہو گئے۔  واقعہ
کے بعد ریسکیو اور پولیس کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر ھلاک ہونے والے کانسٹیبل کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں
ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

جاں
بحق اہلکار محبوب شاہ چمن ہاوسنگ اسکیم میں یو این
کے دفتر پر فرائض سر انجام دیتا تھا جب وہ ڈیوٹی ختم ہونے
کے بعد واپس گھر جا رہا تھا تو اس کو نشانہ بنایا گیا مزید
کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں بولان ڈھاڈر بائی پاس کے قریب ٹوڈی کار کی ٹکر سے  قیصر خان ولد حاجی نور محمد نامی شخص  ھلاک جبکہ الہی بخش ولد تگیا خان رامیزئی سکنہ ڈھاڈر نامی شخص زخمی ہوگیا ۔ نعش اور زخمی  شخص کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا،جہاں زخمی کی علاج جاری ہے ،جبکہ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا

Post a Comment

Previous Post Next Post