خاران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع خاران سے اطلاعات ہیں کہ گزشتہ روز مغرب کے وقت قابض پاکستانی فورسز نے کلی سراوان کے دو نو عمر نوجوانوں 13 اور 14 سالہ عاصم قمبرانی ولد محمد یعقوب قمبرانی اور بلاول قمبرانی ولد محمد اقبال قمبرانی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ دونوں خاران دیہات سراوان کے رہائشی ہیں،جبکہ دونوں نوجوان شال میں زیر تعلیم ہیں ، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے سلسلے میں اپنے علاقے آئے ہوئے تھے ۔ کہا جارہا ہے کہ کل شام کے وقت دونوں بچے شہر سے اپنے کلی سراوان کی جانب جارہے تھے کہ قابض پاکستانی فورسز اور انٹیلیجنس اداروں نے ان کو حراست میں لیکر کردیا ۔