ژوب لیویز اور قبائلیوں کی مشترکہ کاروائی 3 اغوا کار ھلاک مغوی بازیاب


ژوب(مانیٹر نگ ڈیسک) ژوب میں ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا لیویز اور قبائلیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغوا کار اور بھی مارے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ژوب  کے مطابق گذشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران 2 اغواکاروں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ چوتھے اغوا کار کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کر الیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دوسرا مغوی اغواکاروں کی فائرنگ سے گزشتہ روز  ہوگیا تھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post