بلیدہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ ،لاپتہ ایک بھائی بازیاب

 


کیچ (مانیٹرڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات بلیدہ کے علاقے میناز میں پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر دو نوجوان کو حراست میں لیا بعد میں دونوں کو اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔

جبری لاپتہ ہونے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت گینکی ولد بشیر اور کھیا ولد فیض محمد کے نام سے ہوا ہے جو دونوں میناز کے محمد آباد بازار کے رہائشی ہیں۔

علاوہ ازیں کیچ کے علاقے تربت آبسر میں گزشتہ دنوں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر تین سال سے لاپتہ شخص کے دو بھائیوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا، جس میں آج ایک بھائی بازیاب ہوا تاہم


دونوں بھائی تاحال لاپتہ ہیں۔

بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت فاروق ولد اسحاق کے نام سے ہوا ہے۔ علاقائی زرائع نے ان کی بازیابی کے تصدیق کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post