زہری شاہرائیں بدستور بند ،فورسز نے ایک شخص کو جبری لاپتہ کرنے کی ناکام کوشش کی لواحقین نے مزاحمت کرکے نام بنادیا ،

 


زہری ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے دھرنا جاری ہے دوسری جانب فورسز  مزید لوگوں کو جبری لاپتہ کرنے کی کوشش میں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق زہری تراسانی میں رات کے تقریبا سہ پہر کے وقت   پاکستانی فورسز نے فوج کشی  کرتے ہوئے محمد سلیم ولد وڈیرہ رستم خان نامی شخص کو جبری لاپتہ کرنے کی کوشش کی، جب وہ اپنے مال مویشیوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔

اہلخانہ کی جانب سے مزاحمت پر جبری گمشدکی کو ناکام بنا دیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق فورسز نے اس دوران خواتین اور دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا لیکن  اہل محلہ کے لوگوں نے محمد سلیم کو بچا لیا۔

لواحقین نا کہاہے کہ  خدشہ ہے کہ دوبارہ فوج محمد سلیم کو جبری گمشدہ کر سکتی ہے ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ اگر سلیم کو کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار ریاست ہوگی۔

آپ کو علم ہے خضدار کے تحصیل زہری سے  گذشتہ دنوں  پاکستانی فورسز نے فوج کشی دوران  13 افراد کو حراست بعد جبری لاپتہ کردیا تھا ۔ جن میم سے 9 بازیاب ہوئے ہیں مگر 4 تاحال لاپتہ ہیں ۔ان کی بازیابی کیلے لواحقین  نے گذشتہ روز سے پھر احتجاج کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں سڑکیں بند کرکے  اپنے پیاروں  کی فوری بازیابی ،رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post