تمپ: اسنائپر حملے میں قابض دشمن کا ایک اہلکار ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

 


کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیچ بلوچستان لبریشن فرنٹ  کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے گیارہ جنوری کی شام چار بجے کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فوج پر حملے میں ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔

انھوں نے کہاہے کہ اسنائپر ٹیکٹیکل ٹیم نے دشمن فوج کے تمپ آزیان میں قائم فوجی چوکی کے باہر کھڑے ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جس کے بعد سرمچاروں نے چوکی کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے قابض دشمن کو مزید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post